سشمیتا سین کی سابقہ بھابھی مالی تنگی کے باعث آن لائن کپڑے بیچنے پر مجبور


اداکارہ چارو اسوپا مالی مشکلات کے باعث آن لائن کپڑے بیچنے پر مجبور ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلی ویژن اداکارہ چارو اسوپا نے مالی مشکلات کے پیش نظر ممبئی چھوڑ کر اپنے آبائی شہر بیكانیر، راجستھان میں رہائش اختیار کر لی ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آیا جس میں چارو کو آن لائن کپڑے بیچتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر ان کے مداحوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے ان کے نئے کاروبار پر حیرت کا اظہار کیا کیونکہ وہ اداکارہ سشمیتا سین کی بھابھی ہیں۔