غدر 3 کب ریلیز ہوگی؟ سنی دیول نے بتا دیا

کیا امیشا پٹیل غدر 3 کا بھی حصہ ہوں گی؟


ویب ڈیسک April 11, 2025
فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ میکرز کئی بار غدر 3 بنانے کے بارے میں بات کرچکے ہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی نئی فلم ’جات‘ کیلئے پُرجوش اداکار سنی دیول سے سوال کیا گیا ہے کیا غدر 3 بن رہی ہے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ یہ زی کا پراڈکٹ وہ جب چاہیں اسے بنائیں میکرز اس حوالے سے کہتے رہتے ہیں مگر ابھی تک آگے بات نہیں بڑھی۔

کیا غدر 3 میں بھی وہی کاسٹ ہوگی سنی دیول اور امیشا پٹیل؟ اس سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ اُسی کاسٹ کا ہونا ضروری ہے کیونکہ غدر 2 نے یہ بتا دیا ہے کہ لوگوں کو وہی ماحول اور وہی کردار چاہیئے کیونکہ وہ اسی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

الیٹ کلاس کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے سنی دیول کا کہنا تھا کہ جب فلم سنیما پر ہٹ ہوتی ہے اور انہیں معلوم پڑتا ہے کہ یہ فلم چل رہی ہے وہ تب فلم دیکھتے ہیں مگر مانتے نہیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں جات اداکار کا کہنا تھا کہ لوگ ہر طرح کی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں مگر ایکشن تھرلر فلموں سے وہ زیادہ جڑا ہوا محسوس کرتے ہیں اس لئے اسے پسند کرتے ہیں مگر ہم ہر طرح کی فلم بناتے ہیں کیونکہ ہم ایک ہی جیسا کام نہیں کرسکتے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں