تبو وجے سیتھوپتی کیساتھ جلد نئی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار

اس فلم کا اعلان یوگاڑی کے موقع پر کیا گیا تھا اور اس کی شوٹنگ جون میں شروع ہونے کی توقع ہے


ویب ڈیسک April 11, 2025

اداکارہ تبو معروف تیلگو فلمساز پوری جگناتھ کی نئی فلم کا حصہ بن گئیں۔

بالی ووڈ کی ورسٹائل اداکارہ تبو نے فلمساز پوری جگناتھ کی آنے والی فلم میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ فلم کے میکرز نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ تبو اس پین انڈیا پروجیکٹ کا حصہ ہوں گی۔

اپنے مخصوص کرداروں کے لیے مشہور اداکارہ تبو نے اس فلم کی کہانی سنی تو اس سے اور اپنے کردار سے فوراً متاثر ہوگئیں اور اس منصوبے میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ اس فلم میں معروف تامل ہیرو وجے سیتھوپتی مرکزی کردار ادا کریں گے جنہیں جنوبی بھارت میں ’مکّل سیلوان‘ کے لقب سے جانا جاتا ہے۔

یا رہے کہ اس فلم کا اعلان یوگاڑی کے موقع پر کیا گیا تھا اور اس کی شوٹنگ جون میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ فلم کو پانچ زبانوں تمل، تیلگو، کنڑ، ملیالم اور ہندی میں ریلیز کیا جائے گا۔ تاہم اس فلم کا نام تاحال فائنل نہیں ہوسکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں