رائٹ سائزنگ؛ نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا ذیلی ادارہ قومی غذائی تحفظ و تحقیق میں ضم

این ایف ڈی سی حکومتی سطح پر کھاد کی صنعت سے متعلق اہم سفارشات فراہم کرتا ہے


ویب ڈیسک April 11, 2025

اسلام آباد:

وفاقی حکومت کے اداروں کی رائٹ سائزنگ سے متعلق فیصلوں پر عمل درآمد ہونا شروع ہوگیا ہے۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ذیلی ادارے نیشنل فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کو وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے اکنامک ونگ میں ضم کر دیا گیا۔

این ایف ڈی سی حکومتی سطح پر کھاد کی صنعت سے متعلق اہم سفارشات فراہم کرتا ہے۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے باظابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق انضمام کا اطلاق 30 اپریل 2025 سے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں