ہزاروں ڈالرز انعام کا دعویٰ کرنے والا 1 لاکھ ڈالرز مزید جیت گیا

جیسے ہی شہری نے لاٹری ٹکٹ اسکریچ کیا تو اس میں سے 100,000 ڈالرز کا انعام نکلا


ویب ڈیسک April 12, 2025

نارتھ کیرولائنا کے ایک لاٹری آفس میں 50,000 ڈالرز انعام کا دعویٰ دائر کرنے والا شہری مزید 100,000 ڈالرز جیت گیا۔

کارتھیج کے رہائشی ڈینس پارکس نے نارتھ کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری کے حکام کو بتایا کہ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر لاٹری کے گرینزبورو ریجنل آفس اینڈ کلیم سینٹر میں میری ملٹی پلیئر اسکریچ ٹکٹ سے 50,000 ڈالرز کا انعام حاصل کرنے کے لیے گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سفر میں ان کی بیٹی بھی تھی اور ان کی بیٹی نے بطور سالگرہ گفٹ کے ، ان کیلئے لاٹری ٹکٹ خریدا۔

پارکس نے کہا جیسے ہی میں نے لاٹری ٹکٹ اسکریچ کیا تو اس میں سے 100,000 ڈالرز کا انعام نکلا۔

پارکس نے بتایا کہ میرے خیال میں یہ میرا دن تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دہرے انعامات بلوں کی ادائیگی اور اوہائیو کے خاندانی سفر پر جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں