حکومت کا گزشتہ ہفتے 14 اشیا کی قیمت میں اضافے کے باوجود مہنگائی میں کمی کا دعویٰ

سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات


ویب ڈیسک April 11, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران  ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس دوران 14 اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح صفر اعشاریہ 83 فیصد کم ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیا مہنگی جبکہ 11 سستی ہوئیں، ہفتہ وار بنیاد پر گزشتہ ہفتے 26 اشیا کے دام مستحکم رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں