ٹرمپ کے ’ایڈز ریلیف‘ میں کٹوتی سے امریکا میں لاکھوں اموات کا خدشہ

طبی اداروں کو مستحکم اور طویل مدتی تعاون سے محروم ہونا ایچ آئی وی/ایڈز کو وبا کے تاریک دور میں لے جاسکتا ہے


ویب ڈیسک April 13, 2025

امریکا میں ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی امدادی پروگراموں میں کمی کے منصوبے پر عمل کرتے ہیں تو 2030 تک تقریباً 15 لاکھ بچے ایڈز سے مر سکتے ہیں۔

محققین کا پروجیکٹ ’دی لانسٹ‘ میں کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایڈز ریلیف میں کٹوتی سے تقریباً 10 لاکھ اضافی بچے اس مرض سے متاثر ہو جائیں گے۔

ماہرین نے بتایا کہ اگر امریکی صدر کی جانب سے ایڈز ریلیف کا ہنگامی منصوبہ معطل کیا جاتا ہے یا محدود بھی کیا جاتا ہے تو ایچ آئی وی سے تقریباً 500,000 افراد ایڈز سے ہلاک ہوسکتے ہیں۔

محققین نے کہا کہ اس کے علاوہ، بالغوں میں ایڈز سے ہونے والی اموات سے 2.8 ملین بچے یتیم ہو سکتے ہیں۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں چائلڈ اینڈ فیملی سوشل ورک کی پروفیسر ، شریک لیڈ محقق لوسی کلور نے کہا، "پی ای پی ایف اے آر پروگراموں کے لیے مستحکم اور طویل مدتی تعاون سے محروم ہونا ایچ آئی وی/ایڈز کو وبا کے تاریک دور میں لے جاسکتا ہے خاص کر بچوں اور نوعمروں کے لیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں