
جنوبی افریقی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ ایک کم اونچائی والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا لیکن یہ حادثہ ایک غیر معمولی مسافر کی وجہ سے پیش آیا تو دراصل ایک پینگوئن ہے۔
ایس اے سی اے اے کی جانب سے واقعہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ اور تین انسانی مسافر مشرقی کیپ سے دور برڈ آئی لینڈ پر اترے اور ایک پینگوئن کو گتے کے ڈبے میں رکھا اور اسے طیارے میں سوار کر دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر کی پائلٹ کے ساتھ والی سیٹ پر سوار مسافر نے پینگوئن کے باکس کو اپنی گود میں اپنے ہاتھوں سے اسے محفوظ طریقے سے پکڑا ہوا تھا۔
تاہم ٹیک آف کے فوراً وہ باکس غالباً پینگوئن کی حرکات سے مسافر کی گرفت سے نکل گیا اور پائلٹ کے سائیکلک پچ کنٹرول لیور میں پھنس گیا۔
باکس کی وجہ سے لیور انتہائی دائیں پوزیشن پر چلے گیا جس کی وجہ سے ہیلی کاپٹر دائیں طرف مڑ گیا اور اپنے روٹرز سے زمین پر ٹکراگیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔