
ورجینیا کی ایک خاتون نے تقریباً 12 سال بعد پاور بال ڈرائنگ لاٹری ٹکٹ سے 100,000 ڈالرز انعام جیتنے کے بعد دوبارہ اتنی ہی رقم سکریچ آف لاٹری ٹکٹ سے جیت لی۔
ورجینیا لاٹری نے کہا کہ کونکارڈ کی رہائشی خاتون شیرون گوڈسی نے پاور بال ڈرائنگ سے جیتنے والا 100,000 ڈالرز انعام حاصل کرنے کے لیے لاٹری ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کیا۔
کونکارڈ میں ولیج ہائی وے پر کارسن مارکیٹ سے خریدا گیا گوڈسی کا ٹکٹ، پہلے پانچ نمبروں میں سے چار اور پاور بال سے مماثل تھا، جس نے 50,000 کا انعام خاتون کو جیتوایا جو کہ کھلاڑی کی طرف سے پاور پلے آپشن کے لیے اضافی 1 ڈالرز لاٹری ٹکٹ سے دوبارہ انعام نکلنے کے بعد دُگنا کرکے 100,000 ڈالرز کر دیا گیا۔
خاتون نے بتایا کہ جب میں جیتی تو اس لمحے میں ناقابلِ یقین حد تک خوشی کے مارے فرش پر گر گئی۔
واضح رہے کہ خاتون نے اس سے پہلے 2013 میں خریدی گئی سیفائر رچس سکریچ آف ٹکٹ سے بھی 100,000 ڈالرز کا انعام جیتا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔