لاہور، سروسرز اسپتال میں پولیس اہلکاروں کا طبی عملے پر تشدد

مریض نے تلخ کلامی کے بعد اپنے سب انسپکٹر بھائی کو اسپتال بلایا، تین ودری اور تین سادہ لباس اہلکاروں نے تشدد کیا


ویب ڈیسک April 12, 2025

لاہور کے سروسز اسپتال میں پولیس اہلکار وں نے طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مریض نے ڈاکٹرز سے تلخ کلامی پر اپنے بھائی اور پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کو اسپتال بلایا، سب انسپکٹر پولیس اہلکاروں کے ساتھ او پی ڈی میں داخل ہوا اور ڈاکٹرز و طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سب انسپکٹر کے ساتھ تین پولیس اور تین سادہ لباس اہلکاروں نے ڈاکٹرز کو کمروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ بیچ بچاؤ کرانے پر طبی عملے کو بھی پھینٹی لگائی۔

واقعے پر ڈاکٹرز نے شدید تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب سروسز اسپتال میں مریض کے لواحقین اور ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑے کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا اور مقدمہ درج کر کے ٹرینی ایس آئی دانیال کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کا حکم دیتے ہوئے ایس ماڈل ٹاؤن کو انکوائری کا بھی حکم دیا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں