ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی جے ڈی اے میں شامل ہونے کی تردید

جے ڈی اے سے کئی باتوں پر اتفاق ہے جبکہ اُن کے کئی رہنما کارپوریٹ فارمنگ کی حمایت میں ہیں، ویڈیو پیغام
Express NewsExpress News

کراچی:

کراچی: ذوالفقار علی بھٹو (جونیئر) نے جی ڈی اے میں شامل ہونے کی تردید کردی۔

اپنے حالیہ بیان میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ بہت سارے لوگ پریشان ہو گئے ہیں کہ میں جی ڈی اے میں شامل ہو رہا ہوں، مگر میں جی ڈی اے میں شامل نہیں ہو رہا، آپ بے فکر رہیں۔

انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے میں شامل کچھ لوگ کارپوریٹ فارمنگ کے حامی ہیں مگر میں اپنے عوام کو دھوکا نہیں دے سکتا، دریائے سندھ میرے کسانوں اور ہاریوں کے لیے بہت ضروری ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

Load Next Story

div#div-gpt-lb-1 { text-align: center; padding-top: 15px; }