پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

جیمز ونس کی دھواں دار بیٹنگ، کراچی کنگز نے 235 رنز کا تعاقب 6 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور میں کیا


ویب ڈیسک April 12, 2025

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 میں کراچی کنگز نے جیمز ونس کی دھواں دار سینچری کی بدولت ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے 235 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

کنگزکے جیمز ونس نے دھواں دار 101 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ خوشدل شاہ 60، ٹِم سائفرٹ 32، کپتان ڈیوڈ وارنر 12، عرفات منہاس 10 جبکہ شان مسعود 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عباس آفریدی 9 اور عرفان خان 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عاکف جاوید نے 3 جبکہ اسامہ میر اور مائیکل بریسویل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقرر 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے۔

کپتان محمد رضوان 105 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔ مائیکل بریسویل 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کامران غلام 36، عثمان خان 19 اور شائی ہوپ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ ، حسن علی اور عباس آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اسکواڈ:

کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، جیمز ونس، شان مسعود، ٹِم سائفرٹ(وکٹ کیپر)، عرفان خان، خوشدل شاہ، ایڈم ملنے، عرفات منہاس، حسن علی، فواد علی، عباس آفریدی

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، شاہد عزیز، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عاکف جاوید

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں