ملتان سلطانز کا فلسطین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ

ملتان سلطان نے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا


ذبیر نذیر خان April 13, 2025

پی ایس ایل کی معروف فرنچائز ملتان سلطان نے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا۔


ملتان سلطانز نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت لیے اپنی وابستگی کے حصے کے طور پر غزہ میں متاثرہ بچوں کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد اور بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے  خصوصی اقدام کا اعلان کیا۔

پاکستان سپر لیگ 2025 کے دوران ملتان سلطانز اپنے بیٹرز کے ہر چھکے اور اپنے بولرز کی طرف سے لی گئی ہر وکٹ کے لیے ایک لاکھ روپے عطیہ کرے گی،یہ رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ  کو دی جائے گی جو  غزہ میں متاثرہ بچوں کو ضروری امداد اور خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک معروف خیراتی ادارہ ہے۔

مزید پڑھیں: 

گزشتہ سیزن میں جب ملتان سلطانز اسلام آباد یونائیٹڈ سے فائنل  آخری گیند پر دو وکٹوں سے ہاری تھی تو اس کے بیٹرز نے 76 چھکے لگائے تھے اور بولرز نے 94 وکٹیں حاصل کی تھیں جس سے اس اقدام کے بامعنی اثر کرنے کے امکانات کو واضح کیا گی۔

ملتان سلطانز کے اونر علی ترین  کا کہنا ہےکہ ملتان سلطانز میں ہم اپنے پلیٹ فارم کو مثبت اثرات کے لیے استعمال کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ کرکٹ لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے اور اس اقدام کے ذریعے ہم امید کرتے ہیں کہ اس اتحاد کو ایک اہم مقصد میں منتقل کریں گے۔

مزید پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ  جہاں میدان میں مضبوط کارکردگی پر مرکوز ہے وہیں ہم ضرورت مند بچوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے برابر کے پابند ہیں۔ یہ ایک بہت بڑی کوشش میں ایک چھوٹا قدم ہے اور ہمیں اسے یہاں سے شروع کرنے پر فخر ہے۔ میں اپنے کھلاڑیوں، انتظامیہ اور شراکت داروں کے تعاون کی تہہ دل سے تعریف کرتا ہوں جو پورے یقین کے ساتھ اس مقصد میں ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: 

ملتان سلطانز کہ کپتان محمد رضوان نے بھی ہفتے کو نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ سے قبل اس فیصلے سے متعلق اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

2200سال بعد

Jun 10, 2025 01:29 AM |

بلوچستان کے آنسو

Jun 10, 2025 01:22 AM |