بنوں کینٹ اور اکوڑہ خٹک حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ مل گیا، اہم شواہد حاصل

آئی جی خیبرپختونخوا نے دونوں کیسز کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا، متعدد ملزمان کی گرفتاریوں کی تصدیق


ویب ڈیسک April 13, 2025
فوٹو فائل

پشاور:

 آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک اور بنوں کینٹ پر حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جبکہ دونوں کیسز میں اہم شواہد ملے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی کے پی نے بتایا کہ بنوں کینٹ اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دہشت گردی کے دونوں واقعات سے متعلق کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ بنوں اور نوشہرہ حملے میں مزید گرفتاریوں  کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ نوشہرہ میں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خود کش حملے میں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے۔

بنوں کینٹ پر ہونے والے حملے میں سیکیورٹی فورسز نے 16 خوارج کو جہنم واصل کیا تھا جبکہ مقابلے میں فورسز کے 6 جوان بھی شہید ہوئے تھے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے پشاور میں مذہبی رہنماوں پر حملوں کے حوالے سے بتایا کہ نیٹ ورک پر کام جاری ہے صوبے میں دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بھی بنایا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں