
نک جونس نے اپنی بیٹی مالتی میری کے شوبز میں آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تصور کرنا خوفناک ہے۔
معروف امریکی گلوکار اور اداکار نک جونس نے حال ہی میں اپنی بیٹی مالتی میری جونس کے شوبز میں ممکنہ کیریئر سے متعلق خیالات کا اظہار کیا۔ ’دی کیلی کلارکسن شو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نک نے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ، پریانکا چوپڑا اس بارے میں کئی بار بات کر چکے ہیں۔
نک جونس نے کہا، ’یہ فیصلہ مالتی کا ہوگا جب وہ بڑی ہو جائے گی۔ وہ ابھی صرف تین سال کی ہے لیکن گانا بہت پسند کرتی ہے۔ شوبز ایک خوبصورت کیریئر ہو سکتا ہے، مگر والدین کے لیے یہ تصور بھی خوفناک ہے، خاص طور پر جب ہم خود اس انڈسٹری میں جو کچھ دیکھ چکے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا، ’والدین کا کام ہے بچوں کو محفوظ رکھنا، لیکن ساتھ ہی اُنہیں اپنی زندگی جینے کا موقع بھی دینا ہے۔‘
یاد رہے کہ نک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ بیٹی کے ساتھ وقت گزارنا ان کے لیے سب سے زیادہ اہم ہے۔ نک جونس کا کہنا تھا کہ ’جب میں گھر آتا ہوں تو میں بس ’ڈیڈ‘ ہوتا ہوں، اور وہ لمحے میرے لیے سب کچھ ہیں۔‘
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔