گاڑی اُڑا دیں گے، سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر قتل کی دھمکی موصول

پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے
Express NewsExpress News

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کو ایک اور جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ دھمکی پیر کے روز واٹس ایپ کے ذریعے ممبئی کے ورلی ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے آفیشل نمبر پر بھیجی گئی ہے۔ پیغام میں کہا گیا کہ سلمان خان کو ان کے گھر میں قتل کر دیا جائے گا اور ان کی کار کو بم سے اُڑا دیا جائے گا۔

ممبئی پولیس اس معاملے پر فوری طور پر حرکت میں آگئی اور نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے سلمان خان کی رہائش گاہ کے اردگرد حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب سلمان خان کو اس نوعیت کی دھمکیاں موصول ہوئی ہوں۔ اس سے قبل بھی انہیں مختلف طریقوں سے قتل کی دھمکیاں دی جاچکی ہیں جس کے بعد اداکار کی سیکیورٹی میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ خفیہ ایجنسیاں بھی اس دھمکی کے پیچھے موجود عناصر کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے

سائنس/ٹیکنالوجی