کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ

آن فیلڈ امپائرز نے عثمان طارق کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا


ویب ڈیسک April 14, 2025

راولپنڈی:

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران رپورٹ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آن فیلڈ امپائرز نے ان کے باؤلنگ ایکشن پر اعتراض اٹھایا، جس کے بعد ان کا ایکشن باضابطہ طور پر رپورٹ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عثمان طارق اگلے میچز میں باؤلنگ جاری رکھ سکتے ہیں تاہم اگر دوبارہ ان کا ایکشن رپورٹ ہوا تو انہیں آئی سی سی سے منظور شدہ لیبارٹری سے اپنا ایکشن کلیئر کروانا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں