
پولیس افسران، اہل کاروں اور گواہوں کے عدالتوں میں بروقت نہ پہنچنے کی شکایات پر ایس ایس پی آپریشنز نے افسران اور اہل کاروں کو صبح 8 بجے لوکیشن گروپ میں شیئر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال کو عدالتوں میں افسران اور اہل کاروں کے بروقت پیش نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں اس پر ایس ایس پی آپریشنز نے حکم دیا ہے کہ صبح 8 بجے عدالت میں تمام گواہان کو بھی پیش کروایا جائے، جس ڈویژن کے گواہان غیر حاضر ہوں گے، ڈویژن کا لیگل انچارج اسی روز شام کو ایس ایس پی کے پاس پیش ہوگا۔
ایس ایس پی آپریشنز نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا ہے کہ کوتاہی ہرگز نہ ہو ورنہ تعمیل نہ ہونے کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔