سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی وطن نہ پہنچ سکے

سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر 60 سے زائد عمرہ زائرین کو سعودی ائرلائن انتظامیہ پیچیدگی کی وجہ سے ہوائی اڈے پر چھوڑ آئی تھی


اسٹاف رپورٹر April 14, 2025

کراچی:

سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی سعودی ایئرپورٹ سے پاکستان نہیں پہنچ سکے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں 2 روز سے محصور پاکستان عمرہ زائرین کی وطن واپسی کے حوالے سے اقدامات نہیں کیے جاسکے۔

سعودی ائیرپورٹ پر پھنسے عمرہ زائرین نے الزام عائد کیا کہ ہوائی اڈے کے لاؤنج میں واپسی کے لیے طویل انتظار کے باوجود کوئی مدد نہیں کی گئی۔

عمرہ زائرین کے مطابق سفارت خانے کے ایک فرد نے ان سے رابطہ کیا ہے اور تفصیلات حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر موجود 60 سے زائد عمرہ زائرین کو سعودی ائرلائن کی پرواز انتظامیہ پیچیدگی کی وجہ سے ہوائی اڈے پر چھوڑ آئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں