عالیہ اور رنبیر کی شادی کو 3 برس مکمل، خوبصورت تصویر شیئر کردی


عالیہ اور رنبیر رواں برس اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، فوٹو: فائل
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کو 3 برس مکمل ہوگئے۔
معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ اپنی تیسری شادی کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں رنبیر کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ عالیہ ان کے ساتھ ساحلِ سمندر کے پس منظر میں نظر آ رہی ہیں۔
عالیہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا: ’’ہمیشہ کے لیے گھر، ہیپی 3‘‘