پی ایس ایل؛ شاداب کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا

ٹاس کے دوران کے پیش آئے یادگار لمحے کو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا


ویب ڈیسک April 15, 2025

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5ویں میچ کے دوران ٹاس پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔


گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی، یہ بابراعظم کی ٹیم کی مسلسل دوسری شکست تھی۔

اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے 106 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 13 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے تاہم زلمی کا کوئی بلےباز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دیکھا سکا تھا جبکہ بابراعظم محض ایک رن بناسکے تھے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں زیادہ ففٹیز فخر نے رضوان کی برابری کرلی

میچ کے دوران ٹاس کے وقت پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نہایتی سنجیدہ موڈ میں تھے تاہم اسلا آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے انکے گال پکڑے اور مسکرانے کو کہا! جس پر پریزینٹر نے سوال کیا کہ اس حرکت پر شاداب کو کیا جواب دینا چاہیں گے؟ جس پر بابر کا کہنا تھا کہ دیں گے انشا اللہ۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پلئیر آف دی میچ بننے پر 'ہیئر ڈرائر' کا تحفہ، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ پشاور زلمی ابتدائی دو میچز میں مسلسل شکستوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں