فیروز خان اسپتال میں داخل ہوگئے، مداح تشویش میں مبتلا

اداکار نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اطلاع دی


ویب ڈیسک April 15, 2025

پاکستان شوبز کے اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو یہ اطلاع دی ہے کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

فیروز خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری کے ذریعے یہ بتایا کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں۔ اداکار نے اسٹوری میں لکھا ’hospitalized‘ تاہم مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں نہ ہی اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ بتائی۔

تاہم انسٹاگرام پر ایک پیج پر یہ بتایا جارہا ہے کہ اداکار صحت کی خرابی کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

فیروز خان کے مداح تشویش میں مبتلا ہیں اور اداکار کیلئے صحتیابی کی دعا کر رہے ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

قوم کو وژن چاہیے

Apr 27, 2025 01:39 AM |

ظلم کی کہانی

Apr 27, 2025 01:23 AM |