فیروز خان اسپتال میں داخل ہوگئے، مداح تشویش میں مبتلا


پاکستان شوبز کے اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو یہ اطلاع دی ہے کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں۔
فیروز خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری کے ذریعے یہ بتایا کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں۔ اداکار نے اسٹوری میں لکھا ’hospitalized‘ تاہم مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں نہ ہی اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ بتائی۔