لاہور: کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا،  ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی 

مقتول کی شناخت خالد مجید کے نام سے ہوئی۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی


ویب ڈیسک April 15, 2025

لاہور کے علاقے ہڈیارہ کے علاقے میں کاسمیٹکس کی دکان پر قتل کی واردات میں  کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق  فائرنگ کرنے والے ملزمان کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی، پولیس  نے بتایا کہ مقتول کی شناخت خالد مجید کے نام سے ہوئی۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق  قتل کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے، خاتون کار کے اندر موجود رہی، شلوار قمیض میں ملبوس شخص نے اتر کر گولیاں چلائیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں