مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری پر حملے کے بعد کوہلو میں بارودی سرنگ دھماکا

دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات شروع کردی


ویب ڈیسک April 15, 2025
(فوٹو: فائل)

کوئٹہ:

مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری پر حملے کے بعد کوہلو میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوہلو کے علاقے تحصیل کاہان میں پوڑھ کے مقام پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ، جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت شاہ بخش قوم ٹھیگیانی کے نام سے ہوئی ہے۔

دھماکے کے اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھی ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری (بی سی) کے 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں