لاہور: نواب ٹاؤن میں خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی 

حادثے میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر 2 موٹر سائیکل سواروں سے جا ٹکرائی، دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوئے


ویب ڈیسک April 15, 2025

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے نواب ٹاون میں خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر دو موٹر سائیکل سواروں سے جا ٹکرائی، کار کی ٹکر سے دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوئے۔

حادثے میں کار ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا، لاہور پولیس نے کہا کہ  لاہور: ویڈیو میں تیز رفتاری کے باعث کار کو سڑک پر بے قابو ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق  حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں