لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

وزارت قانون نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد جسٹس علی باقر نجفی بطور سپریم کورٹ جج  حلف لیں گے
Express NewsExpress News

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وزارت قانون نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد جسٹس علی باقر نجفی بطور سپریم کورٹ جج  حلف لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنے کا فیصلہ

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس علی باقر نجفی کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی کثرت رائے سے منظوری دی تھی، صدر مملکت نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کی توثیق کر دی۔

متعلقہ

Load Next Story