
محکمہ موسمیات نے 16 سے 18 اپریل کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مخلتف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 16 سے 20 اپریل کے دوران دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مردان اور پشاور میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اس کے علاوہ مری، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنو، گلیات اور وزیرستان میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ 16 سے 18 اپریل کے دوران اور 20 اپریل کی شام کو اسلام آباد، تلہ گنگ، جہلم، چکوال میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، گجرانوالہ میں بھی بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 اپریل کے دوران جنوبی پنجاب میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزی میں کہا گیا کہ بارش اور آندھی کے دوران شہری کھمبوں درختوں کے قریب کھڑے ہونے سے اجتناب کریں۔
محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا کہ مری کشمیر گلگت بلتستان گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔