وزیراعظم کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم

پاکستانی معیشت کی ریٹنگ میں بہتری معاشی ترقی اور اقوام عالم کا پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار ہے، شہباز شریف
Express NewsExpress News

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ کمپنی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کا خیر مقدم کیا ہے۔

فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آنا انتہائی خوش آئند ہے، فچ نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے، عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ میں بہتری معاشی ترقی اور اقوام عالم کے پاکستانی معیشت میں اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملکی معیشت میں مزید بہتری کے لیے حکومت پاکستان انتھک محنت کر رہی ہے۔

Load Next Story