اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں لیکن پُرامن رہیں، مفتی تقی عثمانی

اسرائیلی مصنوعات کا ہی نہیں اسرائیل کی مدد کرنے والی کمپنیوں کا بھی بائیکاٹ کیا جائے، مفتی تقی عثمانی
مفتی تقی عثمانی معروف عالم اور جید فقیہ ہیں  فوٹو: فائلمفتی تقی عثمانی معروف عالم اور جید فقیہ ہیں  فوٹو: فائل

مفتی تقی عثمانی معروف عالم اور جید فقیہ ہیں فوٹو: فائل

کراچی:

ملک بھر میں اسرائیل نواز بین الاقوامی کمپنیوں کے بائیکاٹ مہم میں پر تشدد رویے فروغ پانے کے بعد ممتاز عالم مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، احتجاج کریں لیکن پرامن رہیں۔

سماجی ویب سائیٹ پر اپنے ایک بیان میں صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا ہی نہیں اسرائیل کی مدد کرنے والی کمپنیوں کا بھی بائیکاٹ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام اعتدال کا دین ہے، جذبات میں آکر توڑ پھوڑ کرنے کا دین نہیں ہے، کسی کی جان و مال کو نقصان پہنچانا شریعت میں حرام ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ اسرائیل نواز کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں، اسرائیلی مظالم کیخلاف بھرپور احتجاج کریں لیکن پُر امن طریقے سے کریں۔

Load Next Story