
کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے فور کے چورنگی سپرمارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ ہمایوں شہزاد نامی شخص زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی۔
دوسری جانب فیڈرل بی صنعتی ایریا بلاک 22 قربان ہوٹل کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 23 سالہ عبدالحمید زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا۔
ایس ایچ او فیڈرل بی صنعتی ایریا کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نشے کے عادی نامعلوم ملزم کے وار سے پیش آیا تھا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔