شام میں داعش کے جنگجوؤں اور کردوں میں جھڑپیں 50 افراد ہلاک

جھڑپیں حلب میں ہوئیں، کرد اہلکاروں نے جنگجوئوں کی کئی پوزیشنز پر قبضہ کرلیا


News Agencies/AFP August 01, 2014
دیر الزور میں بیلجیئن شہری سمیت مزید 5 باغی ہلاک، خواتین کے بے پردہ نکلنے پر پابندی عائد. فوٹو: اے ایف پی/فائل

شام میں داعش کے جنگجوئوں اورکردش پیپلز پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں میں جھڑپوں کے دوران دونوں اطراف سے 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق صوبہ حلب میں جھڑپوں کے دوران کردوں نے داعش جنگجوئوں کی کئی پوزیشنز پر بھی قبضہ کر لیا، شامی علاقے عین العرب میں جھڑپ کے دوران کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹ کے15 اہلکار اور 35 باغی مارے گئے، لڑائی کے باعث متعدد عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں، شام کے مشرقی علاقے میں باغیوں اور سنی قبائل میں بھی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں، داعش کے جنگجوئوں نے صوبہ حلب کے علاقے ہساکے میں سرکاری فورسز کی کئی پوسٹوں پر حملہ کیا۔

دریں اثنا باغیوں نے دیر الزور میں کئی چیک پوسٹس بنا لیں، ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ سے ایک بیلجیئن شہری سمیت 5 باغی ہلاک ہوگئے، اے ایف پی کے مطابق داعش کے جنگجوئوں نے دیر الزور میں خواتین کے بے پردہ گھر سے باہر نکلنے اور سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی، داعش نے دوشیزاؤں اور بیوہ خواتین کیلیے شادی دفتر کھول لیا ہے اور ان کو پیشکش کی ہے کہ وہ اس کے جنگجوؤں کے ساتھ بیاہ کر سکتی ہیں، ہیومن رائٹس واچ کے مطابق شامی فضائیہ نے حلب میں شہریوں پر بیرل بم برسائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں