بہت سے لوگ بانی پی ٹی آئی کو بطور ہیرو پسند کرتے ہیں، علی محمد

پاکستان اور امریکا کے جو تعلقات ہیں وہ ریاست سے ریاست کے تعلقات ہیں،خرم دستگیر


مانیٹرنگ ڈیسک April 16, 2025
ایسے واقعے کو بنیاد بنا کر اداروں کے خلاف اشتعال نہیں پیدا کرنا چاہیے، علی محمد خان۔ فوٹو : فائل

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ میں اس کو مایوسی کے طور پر نہیں دیکھتا، کسی بھی فارن ڈپلومیٹ سے یا سینیٹر سے یہ توقع رکھنا کہ وہ خان صاحب کی رہائی کے لیے کوئی بہت بڑا کردار ادا کرے گا، پارٹی کے بہت سے لوگ مختلف رائے کا اظہار کرتے ہیں لیکن جو پارٹی کا بیانیہ ہے، پارٹی کی لیڈرشپ کو وہ یہی ہے کہ خان صاحب کی رہائی کی جدوجہد وہ پولیٹکل ہے یہاں پاکستان میں یا وہ عدالتوں کے ذریعے ہو گا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ بہت سے لوگ خان صاحب کی رہائی کے لیے کوشش کر رہے ہیں ان کے بہت سے چاہنے والے ہیں سارے تو پولیٹیکل لوگ بھی نہیں، بہت سے لوگ بطور ہیرو ان کو پسند کرتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) خرم دستگیر نے کہا کہ امریکی سینیٹرز کے دورے کی پاکستان کے حوالے سے پولیٹیکل سگنیفکنس یہ ہے کہ یہ بات اب راسخ ہوتی جا رہی ہے پاکستان اور امریکا کے تعلقات جو ہیں وہ ریاست سے ریاست کے تعلقات ہیں اور ان میں جو کوشش کی گئی تھی ایک تحریک انتشار کی طرف سے کہ شاید ان کے پاس بہت سرمایہ ہے ان کے سپورٹرز کا امریکا میں، اس کو استعمال کرتے ہوئے کسی طرح ریاستی تعلقات میں کوئی رخنہ ڈالیں گے یا رنگ میں بھنگ ڈال سکیں گے تو وہ نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں