سنیل شیٹی نے داماد کے ایل راہُل کے ساتھ مل کر کروڑوں کی زمین خرید لی

دونوں نے مل کر تھانے کے اووالے علاقے میں واقع سات ایکڑ زمین کا ایک پلاٹ خریدا ہے


ویب ڈیسک April 16, 2025

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی اور ان کے داماد، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے ایل راہُل نے تھانے ویسٹ میں 7 ایکڑ اراضی خرید لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل شیٹی اور ان کے داماد نے مہاراشٹرا کے علاقے تھانے ویسٹ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک اہم سرمایہ کاری کی ہے۔ دونوں نے مل کر تھانے کے اووالے علاقے میں واقع سات ایکڑ زمین کا ایک پلاٹ خریدا ہے، جس کی مالیت تقریباً 9.85 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

اداکار کی جانب سے یہ سرمایہ کاری موجودہ رئیل اسٹیٹ رجحانات کے پیشِ نظر ایک بڑی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، خاص طور پر اس لیے کہ تھانے اور اس کے مضافاتی علاقے حالیہ برسوں میں تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔

بھارتی ماہرین کے مطابق اووالے علاقہ مستقبل قریب میں رہائشی اور تجارتی ترقی کے لیے ایک مرکزی مقام بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ سنیل شیٹی ماضی میں بھی رئیل اسٹیٹ میں دلچسپی کا اظہار کر چکے ہیں، جبکہ یہ کے ایل راہُل نے اس شعبے میں اپنے سسر کے ساتھ مل کر پہلا قدم رکھا ہے۔ دونوں کی جانب سے اس مشترکہ سرمایہ کاری کو مستقبل کی منصوبہ بندی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں