سنیل شیٹی نے داماد کے ایل راہُل کے ساتھ مل کر کروڑوں کی زمین خرید لی


بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی اور ان کے داماد، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے ایل راہُل نے تھانے ویسٹ میں 7 ایکڑ اراضی خرید لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل شیٹی اور ان کے داماد نے مہاراشٹرا کے علاقے تھانے ویسٹ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک اہم سرمایہ کاری کی ہے۔ دونوں نے مل کر تھانے کے اووالے علاقے میں واقع سات ایکڑ زمین کا ایک پلاٹ خریدا ہے، جس کی مالیت تقریباً 9.85 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔