فلم اچھی نہیں لگی، ابراہیم علی خان دادی شرمیلا ٹیگور کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگئے

ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی فلم ’ نادانیاں‘ کو شائقین نے بھی زیادہ پسند نہیں کیا


ویب ڈیسک April 16, 2025

سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان اپنی پہلی فلم کے ذریعے دادی شرمیلا ٹیگور کو متاثر نہ کرسکے۔

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے حال ہی میں اپنے پوتے ابراہیم علی خان کی پہلی فلم ’نادانیاں‘ کے حوالے سے رائے دیتے ہوئے کہا ہے انہیں فلم پسند نہیں آئی۔

شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ کوشش اچھی تھی، مگر فلم متاثرکن نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ فلم میں ابراہیم کی کارکردگی میں کوشش نظر آتی ہے، لیکن بطور مجموعی فلم انہیں متاثر نہیں کر سکی۔

ایک یوٹیوب انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابراہیم اس فلم میں بہت خوبصورت لگے اور انہوں نے محنت کی، لیکن فلم میں کوئی خاص بات نظر نہیں آئی۔ شرمیلا ٹیگور نے مزید کہا کہ اس قسم کی آرا عام طور پر کھلے عام نہیں دی جاتیں، تاہم ایمانداری سے بات کی جائے تو فلم کی کوالٹی بہتر ہو سکتی تھی۔

واضح رہے کہ ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی فلم ’ نادانیاں‘ کو شائقین نے بھی زیادہ پسند نہیں کیا، اور فلم میں  ابراہیم اور خوشی کی اداکاری پر شدید تنقید بھی کی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں