لاہور؛ مسجد کا خادم پراسرار طورپر تیسری منزل سے گر کر جاں بحق

18 سالہ نوجوان مسجد کے زیر تعمیر حصے کے قریب فون پر بات کررہا تھا، پولیس


ویب ڈیسک April 16, 2025

لاہور میں مسجد کا خادم پراسرار طور پر تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں مسجد کا خادم فون پر بات کرنے کے دوران پراسرار طور پر تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: گھر کے اندر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

متوفی کی شناخت 18 سالہ علی رضا کے نام سے ہوئی۔ نوجوان مسجد کے زیر تعمیر حصے کے قریب موجود تھا جہاں سے اچانک گر گیا۔ ایس ایچ او جوہر ٹاؤن کا کہنا ہے کہ شبہ ہے کہ نوجوان کو فون سننے کے دوران نیند آ گئی۔

لاش تحویل میں لیکر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں