راولپنڈی: 13 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم فوری گرفتار

مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ ملزم ہارون نے میری 13 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا
Express NewsExpress News

راولپنڈی میں گوجرخان پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق مقدمے مدعی نے کہا کہ ملزم ہارون نے میری 13 سالہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

گوجرخان پولیس نےواقعے کی اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کر کے ملزم ہارون کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جا رہا ہے، ٹھوس شواہد کے ساتھ گرفتار ملزم کا چالان عدالت میں کیا جائے گا۔

ایس پی صدرمحمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی، تشدد ناقابل برداشت ہیں، ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

Load Next Story