یہ دوبارہ نہیں ہوگا، ابراہیم علی خان نے پاکستانی نقاد کو دیئے ردعمل پر غلطی تسلیم کرلی

مجھے نہیں کرنا چاہیے تھا، لیکن میں ابھی اس سب کا عادی نہیں ہوں، ابراہیم


ویب ڈیسک April 16, 2025

نوجوان اداکار ابراہیم علی خان نے حال ہی میں فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے پاکستان کے ایک فلم نقاد تیمور اقبال کو ان کی پہلی فلم پر دی گئی تنقیدی رائے کے بعد دھمکی دی تھی۔

ابراہیم کے مطابق نقاد کی جانب سے ان کے جسمانی خدوخال پر ذاتی تبصرہ کیا گیا تھا، جسے انہوں نے ’بیلو دی بیلٹ‘ یعنی حد سے تجاوز کرنے والا سمجھا اور فوری اس پر ردعمل دیا۔ 

ابراہیم نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں اس طرح کا ردعمل نہیں دینا چاہیے تھا، تاہم وہ ابھی عوامی تنقید اور شہرت کے دباؤ سے دوچار ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کا ردعمل غیر مناسب تھا اور آئندہ ایسی کسی صورت حال میں تحمل سے کام لیں گے۔

ابراہیم کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں کرنا چاہیے تھا، لیکن میں ابھی اس سب کا عادی نہیں ہوں۔ آئندہ میں زیادہ تحمل سے کام لوں گا، یہ دوبارہ نہیں ہوگا۔‘

یاد رہے کہ ابراہیم علی خان نے اپنی پہلی فلم ’نادانیاں‘ پر پاکستانی فلمی نقاد کی جانب سے کی گئی تنقید پر انہیں دھمکی خیز پیغام دیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں