اسلام آباد میں ژالہ باری سے فیصل مسجد کو بھی نقصان، ویڈیو دیکھیں

ژالہ باری کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹے ہیں


ویب ڈیسک April 16, 2025
فوٹو اسکرین گریپ

اسلام آباد میں ہونے والی ژالہ باری کے نتیجے میں فیصل مسجد کو بھی نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی طوفانی بارش اور ژالہ باری کے نتیجے میں جہاں متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے وہیں فیصل مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ژالہ باری کے نتیجے میں شہر بھر میں متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پانی بھی کھڑا ہو گیا۔

ریڈ زون، پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سڑکوں پر بھی پانی جمع ہوگیا، بارش کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوگئی۔

ژالہ باری کے باعث اسلام آباد میں قائم شاہ فیصل مسجد کے دروازوں اور کھڑکھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ چھت کو بھی نقصان پہنچا اور اولے مسجد کے اندر گرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں