48 سالہ رندیپ ہوڈا نے دیر سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

رندیپ ہوڈا نے منی پور کی 38 سالہ ماڈل اور اداکارہ سے 2023 میں شادی کی


ویب ڈیسک April 16, 2025
بھارت میں ذات پات اور برادری سے باہر شادی ایک مشکل کام ہے

فلم جاٹ میں سنی دیول کے ساتھ اہم کردار ادا کرنے والے رندیپ ہوڈا نے اپنی نجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں خاندان میں شادی کرنے کے رواج پر تنقید کرتے ہوئے رندیپ ہوڈا نے کہا کہ شادی میں تاخیر کی ایک وجہ جو دلہن میں نے اپنے لیے پسند کی اس کا ہماری قوم جاٹ سے تعلق نہ ہونا تھا۔ 

رندیپ ہوڈا نے مسکراتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شروع سے میرا تو شادی کا کوئی ارادہ ہی نہیں تھا لیکن قسمت میں لکھا تھا تو ہوگئی۔

اداکار نے مزید کہا کہ سچ بتاؤں تو میں اسکول میں بہت دُکھی رہتا تھا اور میں نہیں چاہتا تھا کہ اس دنیا میں کسی اور (اولاد) کو لاؤں جو ’اسکولنگ‘ کے عمل سے گزرے۔

رندیپ ہوڈا نے مزید کہا کہ پھر ملاقات لَنلاشرم سے ہوئی اور میں نے شادی نہ کرنے کے فیصلے کو بدلا لیکن اب والدین درمیان میں آگئے۔

رندیپ ہوڈا نے بتایا کہ میرا تعلق جاٹ خاندان سے ہے اور ہمارے یہاں کسی نے آج تک برادری سے باہر شادی نہیں کی اس لیے والدین نہیں مان رہے تھے۔

اداکار نے مزید کہا کہ والدین کو منانے میں اتنے برس لگ گئے اور میں نے کورونا وبا کے دور میں شادی کا موقع ملنے کو غنیمت جانا۔

رندیپ ہوڈا نے کہا کہ اب شکر ہے سب ایک دوسرے کو سمجھ چکے ہیں اور میری اہلیہ میری فیملی کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ رندیپ کی اہلیہ لنلائے شرم کا تعلق ریاست منی پور کے قدیم قبیلے میتالی سے ہے اور وہ وہاں کی ایک مقبول اداکارہ اور ماڈل بھی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں