ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے آئی غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں کا واہگہ بارڈر کا دورہ

کوالیفائرز کے لیے آئی غیر ملکی کھلاڑیوں و آفیشلز نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی دعوت پر واہگہ بارڈر کا دورہ کیا


ویب ڈیسک April 16, 2025

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کے لیے آئی ٹیمز کی کھلاڑیوں و آفیشلز نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی دعوت پر واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔

پاکستانی و غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے واہگہ بارڈر پر منعقد ہونے والی پاکستانی پرچم اتارنے کی ولولہ انگیز تقریب دیکھی جس سے غیر ملکی خواتین کھلاڑی اور میچ آفیشلز و ایمپائرز خوب محظوظ ہوئے۔

تقریب کے دوران پاکستانی و غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے اور رینجرز کے جوانوں کی زبردست پریڈ پر بھر پور داد دی۔

خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔ خواتین کھلاڑیوں نے سلفیاں لیں اور شاندار و پر جوش تقریب کی تعریف کی۔

غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے ایک منفرد تقریب تھی۔ رینجرز کے جوانوں اور لوگوں کاجوش و خروش دیدنی تھا۔

پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے ٹیمز کی کپتان کو سوونیر دیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں