پاک-افغان مشترکہ کمیٹی کا طویل عرصے بعد کابل میں اجلاس

جے سی سی حساس اور اسٹریٹجک مسائل پر گفت وشنید کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق


ویب ڈیسک April 16, 2025
کابل میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان بات چیت ہوئی—فوٹو: محمد صادق ایکس

KABUL:

افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے کہا ہے کہ مشترکہ رابطہ کمیٹی کا اجلاس طویل عرصے بعد کابل میں منعقد ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سفیر محمد صادق نے کہا کہ 15 ماہ کے وقفے کے بعد مشترکہ رابطہ کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس کابل میں منعقد ہوا، جو حساس اور اسٹریٹجک مسائل کے تدارک کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے میکنزم کے ذریعے مستقل اور سودمند ملاقاتیں کشیدگی کم کرنے، خدشات دور کرنے اور دوطرفہ تعلقات میں باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہیں۔

محمد صادق نے کہا کہ جے سی سی اجلاس کے لیے جانے والے پاکستانی وفد نے افغانستان کے وزیرخارجہ امیر خان متقی سے کابل میں تعمیری اور بامعنی ملاقات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ اور علاقائی مسائل پر وسیع گفتگو کی گئی، جو ہمارے مضبوط تعاون اور ترقی کے لیے عزم کا مظہر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں