وزیراعظم نے گستاخانہ فلم بنانے والے کو قتل کرنے کے اعلان کو مسترد کردیا

یہ بیان غلام احمد بلور کی زاتی رائے پر مبنی ہے اور حکومت اس کو مسترد کرتی ہے


ویب ڈیسک September 23, 2012
وزیر اعظم کے ترجمان شفقت جلیل نے کہا ہے کہ حکومت ریلوے وزیر غلام احمد بلور کے اس اعلان کی مزمت کرتی ہے اور اس اعلان سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ فوٹو: فائل

MUMBAI: حکومت نے وفاقی وزیرریلوے غلام احمد بلور کی جانب سے اسلام مخالف فلم بنانے والے شخص کو قتل کرنے والے کو ڈالر 100000 انعام دئیے جانے کے اعلان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مزمت کی ہے۔

وزیر اعظم کے ترجمان شفقت جلیل نے کہا ہے کہ حکومت ریلوے وزیر غلام احمد بلور کے اس اعلان کی مزمت کرتی ہے اور اس اعلان سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ بیان غلام احمد بلور کی زاتی رائے پر مبنی ہے اور حکومت اس کو مسترد کرتی ہے۔

واضح رہے کہ غلام احمد بلور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ خود ہی گستاخانہ فلم بنانے والے کو جان سے مار دیں گے۔ انہوں نے طالبان اور القائدہ کے ارکان کو بھی دعوت دی تھی کہ وہ گستاخانہ فلم بنانے والے شخص کو قتل کر دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |