کراچی، سپرہائی وے کاٹھوڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی


یحییٰ خان April 17, 2025

کراچی:

سپرہائی وے کاٹھوڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے کاٹھوڑ ایم تھری پمپ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ نریشن کمار ولد نارائن کمار کے نام سے کی گئی۔

مزید پڑھیں: کراچی، ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید دو افراد جاں بحق

متوفی گڈاپ ٹاؤن میمن گوٹھ کا رہائشی تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

حادثے کا ذمے دار ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے کر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں