پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت 15 سال بعد بحال

پاکستان اور بنگلادیش کی دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکہ میں ہوگا


ویب ڈیسک April 17, 2025

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دو طرفہ فارن آفس مشاورت 15 سال بعد بحال ہوگئے، مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹری وفود کی قیادت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کی دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکہ میں ہوگا، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکہ پہنچی تھیں۔

اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی، ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار رواں ماہ کے اخر میں ڈھاکہ جائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں