لاہور: نجی ریسٹورنٹ پر پیٹرول بوتل بموں سے حملہ، ویڈیو سامنے آگئی

فوٹیج میں ملزمان کو پٹرول بوتلوں سے حملہ کرتے اور آگ کے شولوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔


ویب ڈیسک April 17, 2025

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں نجی ریسٹورنٹ پر پیٹرول بوتل بموں سے حملہ کیا گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق واقع اکبر چوک کے قریب پیش آیا، فوٹیج میں ملزمان کو پٹرول بوتل بموں سے حملہ کرتے اور آگ کے شعلوں کو بلند ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزمان کو روکنے کے لیے پولیس اہلکار کی جانب سے ہوائی فائر بھی کیے گئے، پولیس اہلکار کی ہوائی فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں