کرنٹ لگنے سے بچے کی موت؛ ضمانت خارج ہونے پرلیسکو افسران عدالت سے فرار

لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو افسران کی ضمانت خارج کی


ویب ڈیسک April 17, 2025

لاہور ہائیکورٹ میں کرنٹ سے بچے کی موت سے متعلق درخواست پر عبوری ضمانت خارج ہونے پر لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) کے افسران احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔

لاہورہائیکورٹ میں لیسکوکی غفلت سے کرنٹ لگنے سے بچے کی موت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس تنویر احمد شیخ نے ایس ڈی او باٹا پور اور سپرنتنڈنٹ کبیر کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔

مزید پڑھیں: بیمار ماں کو باپ کے ساتھ اسپتال لانے والا 5 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق

عبوری ضمانتیں خارج ہونے پردونوں افسران احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف  باٹا پور کے علاقہ میں کم سن بچے کی کرنٹ لگنے سے موت پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں