سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 19ڈالر کے اضافے سے 3329ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی


ویب ڈیسک April 17, 2025

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور آج اس کی قیمت نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی تجارتی جنگ اور دنیا بھر کے سینٹرل بینکس کا اپنے زخائر بڑھانے کی غرض سے گولڈ کی وسیع پیمانے خریداری نے عالمی اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کو تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

امریکا کی جانب سے چائنیز مصنوعات پر ٹیرف 245فیصد تک بڑھانے کے بعد امریکا چین تجارتی جنگ کا درجہ حرارت بڑھنے اور امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے سود کی شرح میں کمی نہ کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کساد بازاری بڑھنے کے بڑھتے خدشات نے دنیا بھر میں غیر یقینی فضاء پیدا کردی ہے۔

اس تمام صورتحال میں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 329 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 715روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 68 روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 59روپے کی کمی سے 3ہزار 401روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 51روپے کی کمی سے 2ہزار 915روپے کی سطح پر آگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں