کراچی؛ سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

دوسرے دہشتگرد بہادر پی ایم ٹی کی گرفتاری کیلیے کارروائی جارہی ہے


ویب ڈیسک April 18, 2025

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ کی خصوصی ٹیم نے سعید آباد تھانے کی حدود میں انفارمیشن بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم بی ایل ایل سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد داہن عرف آصف چکنا کوگرفتارکرکےاس کے قبضے سےغیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان کےمطابق سی ٹی ڈی سندھ  کوخفیہ ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ گرفتارملزم داہن عرف آصف چکنا اورمحمد شفیع دہشت گردوں کوشہرمیں سہولیات فراہم کرتے ہیں اورگرفتاری سے بچنے کیلئے حب بلوچستان میں روپوش رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار

گرفتار ملزم داہن اور محمد شفیع قریبی ساتھی ہیں۔ محمد شفیع بی ایل اے کے دہشت گرد بہادر پی ایم ٹی کا بیٹا ہے۔ بہادر پی ایم ٹی پڑوسی ملک سے بی ایل اے کا سلپیرسیل چلا رہا ہے۔

بہادر پی ایم ٹی سی ٹی ڈی کی ریڈ بُک میں بھی  مطلوب ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر محمد شفیع کی گرفتاری کیلئے ٹیم حب روانہ کی جا رہی ہے۔ گرفتارملزم اس سے قبل بھی قتل، اقدام قتل و پولیس مقابلےکےمقدمات میں گرفتارہوکرجیل جا چکا ہے۔ملزم سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں